سنچیتا اوگلے کی موت پر چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

سنچیتا اوگلے کی موت پر چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

بھارتی ٹی وی اداکارہ سنچیتا اوگلے کی پراسرار موت کے معاملے نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں اداکارہ کے بھائی آکاش اوگلے کے حالیہ بیان نے کئی نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آکاش اوگلے نے پہلی بار عوامی سطح پر اپنی بہن کی موت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کو محض ایک عام خودکشی قرار دے کر بند نہیں کیا جانا چاہیے، بلکہ اس کے تمام پہلوؤں کی گہرائی سے تحقیقات کی ضرورت ہے۔

آکاش کے مطابق سنچیتا اپنی وفات سے چند روز قبل مسلسل بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا ذکر کر رہی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کی آخری سوشل میڈیا سرگرمیوں میں بھی سشانت سے متعلق اشارے موجود تھے، جنہیں نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :سالگرہ منانے والی اداکارہ اگلے ہی دن کیوں چل بسیں؟ تفصیلات سامنے آگئی

اداکارہ کے بھائی نے ایک دلچسپ مماثلت کی جانب بھی توجہ دلائی۔ ان کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کا انتقال 14 جون کو ہوا تھا، جبکہ سنچیتا کی موت بھی اسی تاریخ کو سامنے آئی، اگرچہ دونوں واقعات کے درمیان چھ سال کا فرق موجود ہے۔ آکاش کا کہنا تھا کہ وہ اس مماثلت کو محض اتفاق نہیں سمجھتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سنچیتا کی آخری انسٹاگرام پوسٹ بھی سشانت سنگھ راجپوت کی برسی سے متعلق تھی۔ ان کے بقول اداکارہ نے ایک ریل شیئر کی تھی جس پر تحریر تھا،’’پھر 14 جون آ گئی‘‘ اور ممکن ہے اس پیغام کے پس منظر میں کوئی گہرا مفہوم موجود ہو۔

یہ بھی پڑھیں :ناصر مدنی کی تنقید پر مومنہ اقبال کا سخت ردعمل،قانونی قدم اٹھانے کا اعلان

آکاش اوگلے نے شوبز انڈسٹری کے ماحول اور فنکاروں کو درپیش ذہنی دباؤ پر بھی سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہن ایک مضبوط شخصیت کی مالک تھیں اور وہ یہ ماننے کو تیار نہیں کہ انہوں نے آسانی سے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔

انہوں نے حکومت اور تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ سنچیتا کن حالات اور مسائل کا سامنا کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :4 دہائیوں بعد ہریتک روشن اور رجنی کانت کی تاریخی واپسی

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق حتمی نتائج تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

یہ ،بھی پڑھیں :کم کم بھاگیہ کی اداکارہ سنچیتا اوگلے 22 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت

یاد رہے کہ سنچیتا اوگلے نے مقبول ٹی وی ڈراموں کم کم بھاگیہ، ’’واگلے کی دنیا اور دل والی دلہا لے جائے گی میں اپنی اداکاری کے ذریعے ناظرین میں خاص مقام بنایا تھا۔ ان کی اچانک موت نے مداحوں اور شوبز حلقوں کو غمزدہ کر دیا ہے، جبکہ تازہ بیانات کے بعد اس معاملے پر بحث مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

editor

Related Articles