سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہےکہ ہم نے فیصلہ کر لیا خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کرینگےکہ دیکھو یہ تھی ہماری جمہوریت۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما اسد قیصر نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احتجاج میں میڈیا نمائندگان پر ہونے والے تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم : کس صورت میں حکومت کا ساتھ دینگے ؟ خالد مقبول نے بتا دیا
کے پی کے ہاؤس میں تھوڑ پھوڑ کی گئی، کل جو ہوا ہم اس پر احتجاج کرتے ہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ فارم47 کی جعلی حکومت کو قانون سازی کا کوئی حق نہیں، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا، ہم اپنی پُر امن طورجدوجہد کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے ایم این ایز کو زبردستی دباؤ میں نہ لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج ، 45 کارکنان گرفتار
ہم کسی بھی قانون سازی اور سٹیڈنگ کمیٹی میں پیش نہیں ہو نگے، جماعتی اسلامی کی اسرائیل مظالم کے خلاف احتجاج بھر پور کی حمایت کریں گے۔ اگراسرائیل کے ظلم کے حوالے سے سیشن ہوا تو اس میں ضرور شریک ہوں گے، اگر ہم کھڑے نہیں ہوں گے تو کسی کے بھی حقوق کا تحفظ مشکل ہوگا۔