پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تیسری برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور ، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، سردار عمردراز خان، ثاقب بھٹی سمیت دیگر مرکزی،صوبائی اورضلعی رہنماؤں نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران ڈاکٹر عبد القدیر خان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی ۔ پی اے ٹی کے تمام رہنماؤں نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ با صلاحیت سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کم وسائل ہونے کے باوجود پاکستان کو پہلی ایٹمی اسلامی طاقت بنایا۔
پاکستانی قوم کے لئے ڈاکٹر عبد القدیر خان رول ماڈل ہیں۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے پاکستانی قوم کے مفاد میں کی گئی ڈاکٹر عبد القدیر خان کی محنت اور کاوشوں کو سرا ہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان ایک ایسی شخصیت ہیں جن کا آنے والی نسلیں بھی عزت و تکریم سے ذکر کیا کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کے پاس آئینی ترمیم لانے کیلئے نمبرز پورے نہیں : فواد چودھری کا بڑا دعویٰ
وہ حقیقی معنوں میں قوم کے ہیرو تھے جن پر جتنا بھی فخر کیا جائے وہ کم ہے، انہوں نے قوم کو عزت و وقار اور جرأت مندانہ طریقے سے زندگی گزارنےکرنے کا راستہ دکھایا، ا ن کی قومی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔

