واضح رہے کہ یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے beta ورژن میں سامنے آیا ہے۔ آپ موصول ہونے والی تصویر پر کلک کریں گے تو اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو میں نئے سرچ آن ویب کا آپشن سامنے آئے گا۔
اسے کلک کریں گے تو آپ کو موصول ہونے والی تصویر گوگل پر اپ لوڈ ہو جائے گی اور سرچ انجن اس سے ملتی جلتی تصاویر سامنے لے آئے گا، جس سے آپ کو یہ جانچنے میں آسانی ہو گی کہ یہ تصویر کتنی قابل اعتبار ہے۔