فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں موجودہ مارکیٹ ویلیو کے 75 فیصد تک اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے غیر منقولہ جائیدادوں ی کی موجودہ مارکیٹ ویلیو میں 75فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے اور اس حوالے سے باقاعدہ چھان بین کے لیے نوٹیفکیشن لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کو بھجوا دیا گیا تھا اور روقع کیجا ہری ہے کہ اس حوالے سے آئیندہ ایک دو دن میں ایف بی آر کی جانب سے غیر منقولہ جائیدادوں کی اضافی ویلیو جاری کر دی جائیگی۔
مزید پڑھیں: ویگن آر اور سوزوکی کلٹس کے تمام ماڈلز کی اکتوبر کیلئے قیمتیں سامنے آگئیں
نئی مارکیٹ قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ایف بی آر کی جانبسے 42 شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جہاں پر پراپرٹی کی قیمتوں میں مارکیٹ ویلیو کے برابراضافہ کیا جائیگا۔اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے ملک میں پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں ایڈجسٹمنٹ با لترتیب 2012، 2019، 2021 اور 2022 میں کر چکا ہے۔اور ایف بی آر کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل، تجارتی اور رہائشی جائیدادوں کی قیمتوں کو ایک دوسرے سے الگ کر دیا گیا ہے۔