ماہرہ خان کی شاہ چارلس سے ملاقات،ویڈیو وائرل

ماہرہ خان کی شاہ چارلس سے ملاقات،ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے لندن میں منعقدہ برٹش ایشین ٹرسٹ کی ایک تقریب کے دوران برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس ملاقات اور تقریب کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

ماہرہ خان کے مطابق تقریب کے دوران ان کی برطانوی بادشاہ سے نہایت خوشگوار اور بامعنی گفتگو ہوئی، جس میں برٹش ایشین ٹرسٹ کے تحت جاری سماجی اور فلاحی منصوبوں پر بات چیت کی گئی، انہوں نے بتایا کہ شاہ چارلس نے ان کے فلاحی اور سماجی کاموں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

اداکارہ نے کہا کہ شاہ چارلس ایک خوش اخلاق اور متاثر کن شخصیت کے حامل ہیں، جو سماجی بہتری اور فلاحی سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، گفتگو کے دوران وہ مختلف منصوبوں کی پیش رفت اور معاشرتی مسائل کے حل سے متعلق مسلسل سوالات کرتے رہے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات ان کے لیے ایک یادگار تجربہ تھی، جس میں ذہنی صحت، سماجی بہبود اور معاشرتی بہتری جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ذہنی امراض کو بھی دیگر جسمانی بیماریوں کی طرح سنجیدگی سے لینا چاہیے اور اس حوالے سے آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں ہراسانی اور تشدد جیسے مسائل انتہائی تشویشناک ہیں، جن کے خاتمے کے لیے اجتماعی سوچ میں تبدیلی ناگزیر ہے۔

ماہرہ خان نے اس بات پر زور دیا کہ قانون کی خلاف ورزی اور تشدد میں ملوث افراد کو مثال بنایا جانا چاہیے تاکہ معاشرے میں مثبت پیغام جائے اور انصاف کا نظام مزید مضبوط ہو۔

editor

Related Articles