فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور  پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل میتن توکیل کی جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق   پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

فیلڈ مارشل نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی تعلقات کو اجاگر کیا،سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مضبوط دفاعی اشتراک کو سراہا۔

جنرل میتن توکیل کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرا پسندیدہ فیلڈ مارشل‘صدر ٹرمپ اور عسکری قیادت کے درمیان روابط نے پاک امریکا تعلقات کا رخ ہی بدل دیا، فارن پالیسی

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک بری فوج کے کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ملاقات کی،ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور علاقائی بحری سکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل میتن توکیل نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی ،پاک فضائیہ اور ترک مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ عسکری تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو  ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ترک بری فوج کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ، پاکستانی مسلح افواج کے علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا گیا ،ترک بری فوج کے کمانڈر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ،دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ادارہ جاتی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور باہمی فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

Related Articles