پنجاب میں بوگس اسلحہ لائسنس ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آ گئے

پنجاب میں بوگس اسلحہ لائسنس ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آ گئے

پنجاب میں غیر قانونی اور بوگس اسلحہ ڈیلرز کے خلاف کریگ ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اورسیکرٹری داخلہ پنجاب کے حکم پر 9 بوگس اسلحہ ڈیلرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کاآغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف کاوارئیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جعلی اسلحہ ڈیلرز کیخلاف ایف آئی آر پنجاب آرمز آرڈیننس 1965کے تحت درج کی گئی ہیں ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے مقدمے کے اندراج سے قبل اسلحہ ڈیلرز کیخلاف باضابط انکوائری مکمل کی اورانکوائری رپورٹ کے مطابق ملزمان نے جعلی دستاویزات تیار کیے اور جعلی لائیسنس پر اسلحہ فروخت کیا گیا ہے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایات پر بوگس لائسنس پر اسلحے کی فروخت سنگین جرم، سخت قانونی کارروائی کی آغاز کر دیا گیا ہے اور
بوگس اسلحہ لائسنس اور جعلی ڈیلرز کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کا دریائے سندھ کے کنارے سونا تلاش کرنے والی کمپنیز بارے اہم فیصلہ

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایات دی ہیں کہ بوگس لائسنس کے حامل اسلحہ ڈیلرز کی شناخت پر انکوائری کا دائرہ وسیع کر دیا گیا اورمحکمہ داخلہ پنجاب بھر کے اسلحہ ڈیلرز کے دستاویزات کی جانچ کر رہا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بوگس اسلحہ لائسنسن کے حوالے سے گرفتار ملزمان میں انگلش آرمز کمپنی، ایلے برادرز آرمز اینڈ ایمونیشن، قاسم آرمز سٹور، نیشنل رائفلز، اومیگا انٹرپرائزز، امین برادرز، آؤٹ ڈور ریسورس، ایم ایس موکل، شہباز محیی الدین آرمز شامل ہیں۔

editor

Related Articles