آئینی ترمیم کے حق میں وفاداری کیلئے اربوں کی بولیاں لگ رہی ہیں:عمر ایوب

آئینی ترمیم کے حق میں وفاداری کیلئے اربوں کی بولیاں لگ رہی ہیں:عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے پاس نمبرز گیم پوری نہیں ۔ ہمارے ایم این ایز کو زدوکوب کیا جارہا ہے، آئینی ترمیم کے حق میں وفاداری کی قیمت اس وقت ایک ارب سے3 ارب روپے تک لگ ر ہی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ ہماری مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات ہوئی ہے، مولانا کا آئینی ترمیم کے معاملے میں کردار مثبت اور واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا، عوامی نیشنل پارٹی ناراض

سربراہ جے یو آئی نے بھی کہا کہ وہ غلط شقوں کے حق میں نہیں ہیں ۔ ا پوزیشن لیڈر نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سے مذاکرات جاری ہیں اور بہتری کے لیے پُر اُمید ہیں ، انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم لانا چاہ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نمبرز پورے ہیں ، آئینی ترمیم پاکستان کی بہتری کے لیے ہے : فیصل واوڈا

پہلے اپنی گنتی پوری کرے، ڈرافٹ پر ڈرافٹ آ رہے ہیں، کسی کو مسودے کا پتہ نہیں ، اس طرح تو جمہوریت نہیں چلتی ،جس طرح یہ چلانا چاہتے ہیں، حکومتی بنچوں اوروزرا ءکو بھی مسودے کی انفارمیشن نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *