مفت سولر یونٹس فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعلیٰ امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس میں 7 فلیگ شپ منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ منصوبے 2027 کے آخر تک مکمل کیے جائیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لائف انشورنس اسکیم، پی ٹی آئی حکومت کا سماجی تحفظ کا دوسرا اہم پروگرام ہوگا، جس کے تحت خاندان کے سربراہ کی فوتگی پر ورثا کو 5 سے 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اجلاس میں کم آمدن والے گھرانوں کو مفت سولر یونٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 65 ہزار مستحق گھرانوں کو مفت سولر یونٹس دیے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 65 ہزار سولر یونٹس آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔مزید یہ کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، دور دراز سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کو گھروں میں رہائش فراہم کرنے کا تصور بھی متعارف کیا جائے گا۔