کاکول میں 150ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

کاکول میں 150ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

آئی ایس پی آر کے مطابق 150 ویں پی ایم اے کاکول پاسنگ آؤٹ پرپریڈ میں 69ویں انٹیگریٹڈ کورس، 24ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 36ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس شامل ہیں ۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے 150ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے عراق، اردن، مالدیپ سمیت کئی دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی گریجویشن کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورجنرل ساحر شمشاد مرزا نے پریڈ کا جائزہ لیا اور ممتاز کیڈٹس کو انعامات دئیے۔
150ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر عبداللہ افضل کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا اور150ویں پی ایم اے لانگ کورس میں بٹالین سینئر انڈر آفیسر بابر اللہ امان کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا اور اوورسیز گولڈ میڈل نیپال کے سینئر انڈر آفیسر کشتیج گرونگ کو دیا گیا۔

مزید پڑھیں: گیم شروع ہوچکی، گیٹ نمبر 4 الٹا بھی کھلتا ہے، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

چیف آف آرمی سٹاف کین نے 36ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے جونیئر انڈر آفیسر محمد عمر شیراز کو کورس سے نوازا گیا اور69ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس جونیئر انڈر آفیسرمحمد سلیمان کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا ۔کمانڈنٹ کینز سے نوازے جانے والوں میں 24ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی انڈر آفیسر پاکیزہ یعقوب بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: نمبرز پورے ہیں ، آئینی ترمیم پاکستان کی بہتری کے لیے ہے : فیصل واوڈا

بٹالین سینئرانڈرآفیسربابراللہ امان صدارتی گولڈمیڈل کےحقدارپائے آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیزگولڈمیڈل نیپال کےکیڈٹ نےحاصل کیا اورآرمی چیف کی اعزازی چھڑی جونیئرانڈرآفیسرمحمدعمرشیرازنےحاصل کی،آئی ایس پی آر کے مطابق لیڈی کیڈٹ کورس کی پاکیزہ یعقوب کوکمانڈنٹ کی چھڑی سےنوازاگیا اورپریڈ میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس پر جوش انداز میں ڈرل مہارت کا مظاہرہ کیا۔ چئیر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے اورپاسنگ آؤٹ پریڈ کو دیکھنے کیلئے ملکی و غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *