پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں پہلے کے تمام ریکارڈز کو توڑتے ہوئے تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، جہاں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2721 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔