پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کیلئے تین نام فائنل کر لیے

پی ٹی آئی  نے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کیلئے تین نام فائنل کر لیے

پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے لیے تین نام فائنل کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی جانب سے بیرسٹر گوہر خان اور صاحبزادہ حامد رضا کا نام پیش کر دیا جبکہ سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کا نام کمیٹی کے لیے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے کا معاملہ، ایاز صادق کا عادل بازئی کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مشاورت کے بعد یہ نام اسپیکر کو فراہم کیے گئے۔ پی ٹی آئی نے اس مشاورت کے عمل میں فعال طور پر شرکت کی۔اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں سے کمیٹی کے لیے نام مانگے گئے تھے، جس کے جواب میں پی ٹی آئی نے اپنے منتخب نام پیش کیے ہیں۔

یہ کمیٹی چیف جسٹس کی تعیناتی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *