ترکی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

ترکی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

پاکستان سے ترکی کا سفر کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کیونکہ ترکی اپنی تاریخی عمارتوں، ریزورٹس اور تفریحی مقامات کے دلکش امتزاج کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ترکی کا سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کو وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینا ضروری ہے۔ پاکستان میں ویزا کے لیے درخواست دہندگان کو اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز میں اپنی درخواست جمع کروانا ہوتی ہے۔ درخواست دیتے وقت تمام ضروری دستاویزات جیسے بینک اسٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس، تصاویر، فنگر پرنٹس، ٹکٹ کی تفصیلات، ہوٹل کی بکنگ اور دیگر ضروری کاغذات جمع کروانے لازمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے کن حمایت یافتہ ارکان نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا؟ نام سامنے آگئے

پاکستانی شہریوں کو ویزا فیس پاکستانی روپے میں ادا کرنی ہوتی ہے، جس کا تعین اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی اعلان کردہ شرح تبادلہ کے مطابق کیا جاتا ہے۔ ترکی کے سنگل انٹری وزٹ ویزا کی فیس 60 ڈالر (تقریباً 16659 روپے) جبکہ ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا کی فیس 190 ڈالر (تقریباً 52753 روپے) ہے، 21 اکتوبر تک اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 277.65 روپے کے برابر ہے۔

ویزے کی درخواست کے علاوہ اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سروس فیس بھی وصول کرتا ہے، جو عام درخواست کے لیے 65 ڈالر (تقریباً 18047 روپے) اور وی آئی پی درخواست کے لیے 80 ڈالر (تقریباً 22212 روپے) ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *