پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

9 مئی واقعات، پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدم پیشی پر صوبائی وزیر مینا خان، ارکان اسمبلی ارباب شیر علی، فضل الہٰی اور محمد آصف سمیت 24 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی میں شدید اختلافات، فیصل چودھری وکلاء ٹیم سے فارغ

مقدمے کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما عرفان سلیم، سابق ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم اور عبد الرحمن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے ملزمان کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت بھی کی۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو احتجاجی مظاہرے کے دوران نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس سلسلے میں تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد تحقیقات مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ٹرائل شروع کیا، لیکن صوبائی وزیر مینا خان اور دیگر 24 ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ سماعت مزید 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *