خیبر پختونخوا حکومت میں بغاوت شدت اختیار کر گئی اور وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے خلاف مردان اور ملاکنڈ ڈویژن کا مضبوط گروپ سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت میں بغاوت شدت اختیار کر چکی ہے اور وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے خلاف مردان اور ملاکنڈ ڈویژن کا مضبوط گروپ سامنے آگیا ہے۔ مردان سے پی ٹی آئی کے منتخب ایم پی اے طارق آریانی کو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف تقریر مہنگی پڑ گئی۔ وزیر اعلی اور پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور نے ایم پی اے طارق آریانی کوشوکاز نوٹس جاری کردیا۔پارٹی کے صوبائی صدر کی ہدایت پر ایم پی اے طارق آریانی کوپی ٹی آئی پشاورریجن صدرکی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مردان اورملاکنڈ ڈویژن میں وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے خلاف مضبوط گروپ بننے لگا۔ مردان و ملاکنڈ ریجن کے ایم پی ایز کو اب تک سائیڈ لائن کیا جاچکا ہے۔ جاری شوکاز نوٹس کے مطابق طارق آریانی نے پارٹی لیڈرشپ پر کھل کر تنقید کی تھی۔ صوبائی صدراوروزراء پر الزام عائد کرنا پارٹی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بے بنیاد الزامات پارٹی کے خلاف ہیں۔ ایک ہفتے کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دیا جائے۔ تسلی بخش جواب نہ دینے پر کارروائی ہوگی۔