پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، کئی بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی!

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا  اعلان،  کئی بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی!

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی نے 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے اور کیٹگریز میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی کو اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ نسیم شاہ، شان مسعود اور دیگر بھی بی کیٹگری میں شامل ہیں۔ فخر زمان اور سرفراز احمد کو سینٹرل کنٹریکٹ سے خارج کر دیا گیا ہے، جبکہ نعمان علی اور ساجد خان کو نئے معاہدے میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے آخری موقع

بابراعظم اور محمد رضوان اب بھی اے کیٹگری میں موجود ہیں۔ شاداب خان، عبداللہ شفیق، سلمان آغا، سعود شکیل، حارث رؤف، صائم ایوب، اور ابرار احمد سی کیٹگری میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

ڈی کیٹگری میں عامر جمال، وسیم جونیئر، محمد ہریرہ، میرحمزہ، خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان نیازی، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی، اور کامران غلام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دستیاب 10 بہترین 660سی سی ،گاڑیاں جنہیں آپ آسانی کیساتھ خرید سکتے ہیں

محمد نواز، عماد وسیم، فہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ، طیب طاہر، شاہنواز دھانی، محمد حارث، اور زمان خان بھی کنٹریکٹس سے محروم ہوگئے ہیں۔ ارشد اقبال، حسن علی، اسامہ میر، اور امام الحق بھی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *