وزیراعظم شہباز شریف کی سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہےاس حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں ایک پائیدار اور جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کرایا جائے تاکہ کچرے کو توانائی میں تبدیل کر کے فائدہ حاصل کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے جو جامع سفارشات تیار کرے۔

یہ بھی پڑھیں :بجلی عوام کی توقع سے بھی زیادہ سستی،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

وزیراعظم کے مطابق ٹاسک فورس جدید ٹیکنالوجی اور عالمی تجربات سے استفادہ کرے گی، جبکہ اس میں نجی شعبے کے ماہرین اور بین الاقوامی سطح کے ایکسپرٹس کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ منصوبے کو مؤثر اور قابل عمل بنایا جا سکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سے نہ صرف درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا بلکہ ملک میں توانائی کے بحران میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اس نظام سے کاربن اخراج میں واضح کمی آئے گی اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی بہتری آئے گی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی ترجیحات میں ماحول دوست اور قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دینا شامل ہے تاکہ مستقبل میں توانائی کے پائیدار حل فراہم کیے جا سکیں۔

editor

Related Articles