بجلی عوام کی توقع سے بھی زیادہ سستی،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

بجلی عوام کی توقع سے بھی زیادہ سستی،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے مستقبل میں آئی پی پیزکے منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو سستی بجلی فراہم کی جا سکے۔

لاہور کی ایک نجی جامعہ میں پاور کانفرنس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے شعبے کی اصلاحات ملک کی معاشی بہتری کے لیے نہایت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے نظام میں نجی شعبے کو بھی مواقع فراہم کر رہی ہے اور پرائیویٹ کمپنیاں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب میں کردار ادا کر سکیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں مسائل اس وقت زیادہ پیدا ہوتے ہیں جب خراب میٹرز کے باوجود صارفین کو تخمینی بل بھیجے جاتے ہیں، انہوں نے ہدایت دی کہ کوئی بھی خراب میٹر تین ماہ سے زیادہ فعال نہ رہے تاکہ صارفین پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔

200یونٹس تک بجلی پر یکساں رعایت ختم کرنے کی تیاری، حکومت کا نیا نظام لانے کا فیصلہ

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے مزید 10 ہزار میگا واٹ کے نئے آزاد بجلی گھروں کے منصوبے روک دیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اب آزاد بجلی گھروں کے کاروبار سے باہر نکل رہی ہے اور مستقبل میں اس ماڈل کو مزید آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صنعت اور زراعت کے لیے بجلی کے نرخ مختلف رکھے جائیں گے جبکہ دن کے اوقات میں مخصوص صنعتی صارفین کو 6 سے 7 روپے فی یونٹ تک سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر توانائی نے دعویٰ کیا کہ حکومت بجلی کو اس حد تک سستا کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ لوگ بیٹریوں میں بجلی محفوظ کرکے رات کے وقت بھی استعمال کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹروں کی خریداری میں بھی نمایاں بچت کی گئی ہے اور آئندہ ایک سے دو برس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں نجی شعبے کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles