انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 73 پیسے پر آگیاہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اُتار چڑھائو کا رجحان جاری ہے۔ اسٹاک مارکیٹ دوبارہ مثبت زون میں آگئی ہے اور 89 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔ جبکہ 100انڈیکس 232پوائنٹس بڑھ کر 89200پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔