آج ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں

آج ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم صبح اوررات کےاوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: نومبر میں موسم خشک اور بارشیں معمول سے کم ہونے کی پیشنگوئی

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *