وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت خراب، شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت خراب، شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو طبیعت خراب ہونے کے باعث شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروا دیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کا چیک اپ ہسپتال میں جاری ہے، جہاں انہیں گلے کی انفیکشن تشخیص کی گئی ہے۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ تاہم ان کی آج رات بیرون ملک روانگی بھی متوقع ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی روانگی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی خریداری پر مزید کام کرنے کا ارادہ ہے، نواز شریف

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 5 نومبر کو لندن روانگی کا امکان ہے جہاں پر وہ اپنے ذاتی معالج سے گلے کا علاج کروائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو5نومبر کو لندن اپنے علاج کیلئے جانا تھاجہاں وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز شریف کافی عرصہ سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں ، مریم نواز شریف کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان تھا۔ وزیر اعلی کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہوگا، مریم نواز شریف وزارت اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوں گی، نواز شریف اور مریم نواز شریف کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *