پنجاب حکومت کا اہم اقدام ، خصوصی افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

پنجاب حکومت کا اہم اقدام ، خصوصی افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

پنجاب حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا گیا۔

پنجاب میں خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کے حصول کا طریقہ کار مزید آسان بنا دیا گیا ہے ، اب وہ ایک موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔

خصوصی افراد کے لیے اب وہیل چیئر، سماعت کے آلات اور دیگر معاون سہولیات کے حصول کے لیے درخواست دینا پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے متعارف کرائی گئی ایپ ’مریم کو بتائیں‘  کے ذریعے صارفین چند سادہ مراحل میں اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے نیا سکیورٹی نظام متعارف

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خصوصی افراد کو درپیش مشکلات کم کرنا اور انہیں ضروری سہولیات تک فوری رسائی فراہم کرنا ہے، تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایپ کے ذریعے جلد از جلد درخواست دیں تاکہ متعلقہ معاون آلات فراہم کیے جا سکیں۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2026 میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک میں مستحق افراد کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کے لیے نیا فلاحی پروگرام “مریم کو بتائیں” شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

editor

Related Articles