26 ارب ڈالر خیرات کرنے والی ارب پتی خاتون کون؟کیا آپ جانتے ہیں

26 ارب ڈالر خیرات کرنے والی ارب پتی خاتون کون؟کیا آپ جانتے ہیں

دنیا کی معروف مخیر شخصیت اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ نے 2019 سے اب تک 26.3 ارب ڈالر سے زائد رقم مختلف فلاحی اداروں کو عطیہ کر کے دنیا کی نمایاں ترین انفرادی عطیہ دہندگان میں اپنا نام شامل کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میکینزی اسکاٹ نے صرف 2025 کے دوران تقریباً 7.17 ارب ڈالر 225 کے قریب فلاحی تنظیموں کو عطیہ کیے۔ ان عطیات سے غربت کے خاتمے، ماحولیاتی تحفظ، تعلیم اور تاریخی طور پر سیاہ فام طلبہ کے لیے قائم جامعات سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والے اداروں کی معاونت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :8 فٹ لمبا پتہ، جنگلات میں قدرت کا انوکھا شاہکار دریافت

 عطیات کے ساتھ کوئی شرط عائد نہیں کرتیں۔ اس کے بجائے متعلقہ اداروں کو مکمل اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق اس رقم کو خرچ کریں۔

گزشتہ چھ برسوں کے دوران وہ 2,500 سے زائد فلاحی اداروں کو 26 ارب ڈالر سے زیادہ عطیہ کر چکی ہیں، جو بہت سے معروف ارب پتی عطیہ دہندگان کی مجموعی زندگی بھر کی فلاحی امداد سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پراسرار شخص نےچوروں کے خلاف انوکھا طریقہ اپنا لیا

میکینزی اسکاٹ گیونگ بلیج پر بھی دستخط کر چکی ہیں، جس کے تحت دنیا کے امیر ترین افراد اپنی دولت کا بڑا حصہ اپنی زندگی میں ہی فلاحی مقاصد کے لیے وقف کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

ان کی فلاحی سرگرمیاں یئلڈ گیونگ کے پلیٹ فارم کے ذریعے انجام دی جاتی ہیں، جہاں اعتماد پر مبنی اور زیادہ سماجی اثرات پیدا کرنے والے منصوبوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔

میکینزی اسکاٹ کا یہ منفرد اندازِ خیرات دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، کیونکہ وہ خاموشی سے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے اداروں کی مدد کرکے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

editor

Related Articles