جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک بھر کے ڈومیسٹک روٹس پر جہازوں کے کرائے سستے ہو گئے جس سے فضائی مسافروں نے کچھ سکھ کا سانس لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کوئٹہ کا یک طرفہ ٹکٹ کم سے کم 16 ہزار 770 اور زیادہ سے زیادہ 48 ہزار 890 روپے ہو گیا ، لاہور سے کوئٹہ کا فضائی کرایہ کم سے کم 12 ہزار 20 اور زیادہ سے زیادہ 44 ہزار 140 روپے ہو گیا۔
اسی طرح کراچی سے کوئٹہ کم سے کم کرایہ 13 ہزار 603 اور زیادہ سے زیادہ 44 ہزار روپے ہو گیا ہے ۔
تمام کرایوں میں فیول سرچارج ایوریج 7 ہزار 840 روپے الگ سے شامل ہوں گے۔ ہر ٹکٹ کے اوپر حکومتی ٹیکسز اور لیوی لگنے کے بعد ٹکٹ کی قیمت 26 ہزار 755 روپے بنتی ہے۔
فیول سرچارج اور ٹیکسز کے ساتھ روٹین کے دنوں میں ڈومیسٹک روٹ کے اوپر یکطرفہ کرایہ 26 ہزار روپے سے زائد بنتا ہے۔