مرغی کا گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
لاہور میں مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 540 روپے ہو گئی ہے۔ اس سے قبل فی کلو گوشت کی قیمت 526 روپے تھی۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 359 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 373 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی دو روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 329 روپے ہو گئی ہے۔