تیل سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی ، تاریخی اعلان

تیل سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی ، تاریخی اعلان

اوپیک پلس نے عالمی منڈی میں خام تیل کی فراہمی بڑھانے کے لیے اگست 2026 سے رکن ممالک کی یومیہ تیل پیداوار کے ہدف میں مزید 1 لاکھ 88 ہزار بیرل اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ تنظیم کے رکن ممالک کے وزارتی اجلاس میں کیا گیا جس کا مقصد عالمی منڈی میں طلب و رسد کے توازن کو برقرار رکھنا اور توانائی کی منڈی کو مستحکم بنانا ہے۔

اوپیک پلس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیداوار میں یہ اضافہ گزشتہ چند ماہ سے جاری پالیسی کا تسلسل ہے اس سے قبل جون اور جولائی کے لیے بھی یومیہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل اضافے کی منظوری دی گئی تھی، جبکہ اب اگست میں بھی اسی حجم کا اضافہ کیا جائے گا۔

موسم گرما کے دوران ایندھن کی طلب میں اضافے اور مختلف خطوں میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے باعث اوپیک پلس نے مرحلہ وار پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ عالمی منڈی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر آئندہ اجلاسوں میں بھی پیداوار سے متعلق فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان خبردار، آج سے بڑا کریک ڈاؤن شروع

 اگر پیداوار میں مسلسل اضافہ جاری رہا تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے جس سے درآمدی ممالک کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تاہم قیمتوں کا حتمی انحصار عالمی طلب، جغرافیائی سیاسی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور بڑی معیشتوں کی اقتصادی کارکردگی پر بھی ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان جیسے تیل درآمد کرنے والے ممالک کے لیے اوپیک پلس کا یہ فیصلہ اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آتی ہے تو مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی قیمتوں میں بھی کمی کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے، تاہم اس کا انحصار عالمی نرخوں، روپے کی قدر اور حکومتی ٹیکس پالیسی پر ہوگا۔

editor

Related Articles