صدر آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے، کرغز صدر کا پرتپاک استقبال

صدر آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے، کرغز صدر کا پرتپاک استقبال

صدرِ مملکت آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے، جہاں اسیک کول ہوائی اڈے پر کرغزستان کے صدر صادیر ژاپا روف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، جبکہ صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔

سرکاری دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور کرغز صدر صادیر ژاپا روف کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوگی،دونوں رہنما پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، زراعت، تعلیم، صحت، سیاحت، ڈیجیٹل معیشت اور عوامی روابط کے فروغ سمیت متعدد اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کو فروغ دینے، اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے اور مشترکہ مفادات کے منصوبوں پر پیش رفت کے امکانات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔

توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

editor

Related Articles