سرکاری اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ کے تحت چلانے پر غور

سرکاری اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ کے تحت چلانے پر غور

وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ کے تحت چلانے پر غور کیا جا نے لگا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسپتالوں کو سرکاری سے سیمی گورنمنٹ میں تبدیل کرنے کے لیے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نان گزیٹڈ اسٹاف کی کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے مشاورت کر رہی ہے،اصلاحات کا مقصد پنشن کی مد میں اخراجات کو کم کرنا ہے۔

رواں سال پنشن کی مد میں ایک ہزار ارب سے زیادہ خرچ ہوگا، پنشن میں سول ملازمین کا حصہ 220 ارب اور دفاعی شعبے کا 665 ارب روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی اسکیم مرکز اور صوبوں میں مقابلے کے امتحان کے ذریعے آنے والوں پر لاگو نہیں ہوگی، ملازمین کے لیے اصلاحات پر عالمی مالیاتی اداروں سے مشاورت کی جاچکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *