55 ٹی شرٹس پہن کر ہاف میراتھن مکمل، امریکی ایتھلیٹ کا منفرد عالمی ریکارڈ

55 ٹی شرٹس پہن کر ہاف میراتھن مکمل، امریکی ایتھلیٹ کا منفرد عالمی ریکارڈ

امریکا کی ریاست آرکنساس سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ میریڈتھ اسمتھ نے ایک منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے 55 ٹی شرٹس پہن کر ہاف میراتھن مکمل کر لی اور گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پرھیں:ارشد ندیم کے لیے بڑا اعزاز، دبئی میں ایتھلیٹس آف دی ایئر قرار

میریڈتھ اسمتھ نے 30 مارچ 2025 کو فورٹ اسمتھ ہاف میراتھن میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک کے اوپر ایک 55 شرٹس پہن کر دوڑ لگائی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اب باضابطہ طور پر انہیں ’خواتین میں ہاف میراتھن کے دوران سب سے زیادہ ٹی شرٹس پہننے‘ کا اعزاز دے دیا ہے۔

اس ریس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں ساڑھے تین گھنٹے سے کم وقت میں یہ ریس مکمل کی جس نے اس چیلنج کو مزید ناقابل یقین بنا دیتا ہے۔میریڈتھ کے مطابق یہ ریکارڈ ان کے لیے صرف ایک کامیابی نہیں بلکہ ایک جذباتی سفر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ2013 میں وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے دوڑنا شروع کیا تھا اور اس وقت وہ کبھی تصور بھی نہیں کر سکتی تھیں کہ ایک دن وہ ایسا کارنامہ انجام دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنی زیادہ شرٹس پہن کر دوڑنا گویا ماضی کی میریڈتھ  کو دوبارہ محسوس کرنے جیسا تھایہ ایک ایسا تجربہ  تھاجس نے انہیں یاد دلایا کہ وہ کتنی دور آ چکی ہیں۔یہ کہانی صرف ایک ریکارڈ کی نہیں بلکہ عزم، محنت اور خود پر یقین کی ایک زبردست مثال بھی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *