مشرقی ترکیہ کے صوبے بنگول کے ضلع کارلی اووا میں حزور پارٹی کے نئے چیئرمین اورحان آوجی اچانک خبروں کا مرکز بن گئے مگر وجہ سیاست نہیں بلکہ ان کی منفرد اور شاندار مونچھیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :آٹھ سال میں صرف ایک بار کھلنے والا پودا ،نایاب ’سنو لوٹس‘ خطرے میں
تقرری کے موقع پر پارٹی نے اورحان آوجی اور صوبائی چیئرمین سعید موچو کی ایک تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگوں کی توجہ ان کے سیاسی منشور کے بجائے صرف ان کی مونچھوں پر جا ٹکی۔
اورحان آوجی اپنے نعرے’ نیا لفظ، نئی آواز‘ کے تحت ترک کرد علاقے میں اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتے ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس سنجیدہ پیغام کو ایک طرف رکھ کر مونچھوں پر تبصروں کی بھرمار کر دی۔
یہ بھی پڑھیں :مچھلی کی تصویر وائرل، ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت نے سب کو حیران کر دیا
صارفین نے مزاحیہ انداز میں مختلف القابات دینا شروع کر دیے۔ایک صارف نے انہیں’ترکش فائنل باس‘ قرار دیا۔دوسرے نے مذاق کیا، ’کیا کورونا ختم نہیں ہوا، یہ اب بھی ماسک کیوں پہنے ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا، ’’ان کا چہرہ تو ایپسٹین فائلز سے بھی زیادہ سنسرڈ لگ رہا ہے‘‘

