حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

پیٹرولیم ڈویژن نے ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کے مزید دو بحری جہاز کراچی پہنچ گئے ،بڑا ریلیف ملنے کا امکان

Related Articles