انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر کی آزمائش

انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر کی آزمائش

انسٹا گرام میں ایک بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جو اس فوٹو شیئرنگ ایپ کو نمایاں حد تک بدل دے گی۔

میٹا کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو انسٹا گرام فیڈ کے الگورتھم کو ری سیٹ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

انسٹا گرام میں صارفین کے سامنے نظر آنے والا مواد الگورتھم طے کرتا ہے ، فوٹو شیئرنگ ایپ کا الگورتھم صارفین کی شخصیت کے بارے میں جو کچھ سوچتا یا سمجھتا ہے، اس کے مطابق تصاویر، ریلز اور ایکسپلور سیکشن میں مواد کے بارے میں مشورہ دیتا ہے اگر اب آپ الگورتھم سجیشنز کو ری سیٹ کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق ابھی اس فیچر کی آزمائش جاری ہے مگر اسے بہت جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جو کوئی پاکستان کی سیکورٹی میں رکاوٹ بنے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے، آرمی چیف

کمپنی نے بتایا کہ صارفین سجیسٹڈ مواد کو کانٹینٹ پریفرنس سیکشن میں جاکر ری سیٹ کرسکیں گے۔

میٹا کے مطابق اگر آپ الگورتھم کو ری سیٹ کرتے ہیں تو اس سے انسٹا گرام پر ‘نیا آغاز’ کرنے میں مدد ملے گی اور وہ ایپ کی سجیشنز کو ری ٹیون کرسکیں گے البتہ الگورتھم ری سیٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کا ایپ میں موجود ڈیٹا بھی ڈیلیٹ ہو جائے گا یا اشتہارات دکھانے کا انداز بدل جائے گا۔

میٹا کے فیچر کا مقصد لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو نامناسب مواد دیکھنے سے روکنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *