نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشرٰی بی بی کے سعودی عرب متعلق بیان بارے کہا ہے کہ اپنی سیاست چمکانے اور پوائنٹ سکورنگ کیلئے سعودی عرب پر الزام تراشی افسوسناک اور مایوس کن زہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی مداخلت کے حوالے سے بانیِ پی ٹی آئی کی اہلیہ کے تبصرے کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپنی سیاست چمکانے اور پوائنٹ اسکورنگ کی غرض سے پاکستان کے اندرونی معاملات کے حوالے سے سعودی عرب پر مذموم الزام تراشی افسوسناک امر اور مایوس کن ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب دیرینہ دوست اور بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے سفر کا بے حد معترف ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات پر فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ سعودی عرب نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشرٰی بی بی کے بیان بارے کہا کہ وہ اپنی سیاست چمکانے اور پوائنٹ اسکورنگ کی غرض سے پاکستان کے اندرونی معاملات کے حوالے سے سعودی عرب پر مذموم الزام تراشی افسوسناک امر اور مایوس کن ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے. تمام سیاسی قوتوں کو اپنے معمولی سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے باز رہنا چاہئیے۔