خیبرپختونخوا میں ہزاروں ہنرمند طلبہ کیلئے احساس ہنرپروگرام شروع کرنے کی تیاریاں

خیبرپختونخوا میں ہزاروں ہنرمند طلبہ کیلئے احساس ہنرپروگرام شروع کرنے کی تیاریاں

خیبر پختونخوا میں ہزاروں ہنر مند طلبہ کے بیروزگار ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، جس کے باعث صوبائی کابینہ نے احساس ہنر پروگرام شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ روزگارکے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ہرسال فارغ التحصیل 40 ہزار طلبہ میں سے30 ہزار روز گار سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

فارغ ہو نیوالے طلبہ میں 70 فیصد روزگار کی تلاش میں مارے مارے پھر ہیں۔ دستاویز کے مطابق اس سلسلے میں کے پی کے حکومت نے 107 ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالجوں سےفارغ التحصیل طلبہ کی تربیت کا فیصلہ کیا ہے۔ احساس ہنر پروگرام کیلئے 3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے احتجاج والے دن انٹرنیٹ کی بندش کا حل نکال لیا

  حکومتی ذائع کا کہنا ہے کہ احساس ہنر پروگرام رواں سال یکم دسمبر سے شروع کیا جائیگا،احساس ہنر پروگرام کی منظوری صوبائی کابینہ نےد ے دی ہے ، پروگرام کا مقصد تربیت دیکر نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *