آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابرآلود اور سرد رہنے کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر،مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ،ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ،ہنگو، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی اضلاع میں برف باری کا امکان ہے۔

پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 8، زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں صفر، دیر میں 1 اور مالم جبہ میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *