راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کے پیش نظر رات بارہ بجے کے بعد راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے بھی پی ٹی آئی احتجاج روکنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، چھ ہزار سے زائد افسر و اہلکار کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں گے۔

شہر میں اہم چوراہوں کو بند کرنے کے لیئے کنٹینرز وٹرک پہنچادیے گئے ہیں، رات بارہ بجے کے بعد راولپنڈی کے داخلی وخارجی راستے مکمل سیل کردیے جائیں گے۔

اینٹی رائٹ فورس، ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس بھی متحرک رہے گی،بھاری مقدار میں آنسو گیس شیل کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت گرفتاری کے خدشے کے باعث روپوش ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چالیس سے زائد سرگرم کارکنوں کوگرفتار کر لیاگیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *