بارکھان میں پاکستان و پاک افواج زندہ باد ریلی کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت، دہشت گردی کے خلاف بھرپور عزم کا اظہار

بارکھان میں پاکستان و پاک افواج زندہ باد ریلی کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت، دہشت گردی کے خلاف بھرپور عزم کا اظہار

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں پاکستان اور پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے کی۔

ریلی میں ہزاروں افراد نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم تھامے شرکت کی اور وطن سے محبت اور افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور اس کے دفاع اور سلامتی کے لیے ضلع بارکھان کے عوام صفِ اول میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے پاک افواج اور سویلین شہداء کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں اور پوری قوم ان قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ہم سب کے لیے واضح پیغام ہیں کہ چند مٹھی بھر دہشت گرد اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم مل کر پاک افواج اور حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے گی تاکہ آخری دہشت گرد کو بھی اس پاک سرزمین سے مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور افواجِ پاکستان کے حق میں بھرپور نعرے لگائے اور ملک کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، دفترخارجہ کی تصدیق

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *