وفاقی پولیس کا سرچ آپریشن ، تحریک انصاف کے300 کارکن گرفتارکر لیے

وفاقی پولیس کا سرچ آپریشن ، تحریک انصاف کے300 کارکن گرفتارکر لیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 300کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گیسٹ ہاؤسز، ہاسٹلز کی چیکنگ کی، تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے 70 پی ٹی آئی کارکنان حراست میں لے لیے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:24 نومبر کا احتجاج، پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں جاری

گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کارکن جتھوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ کوہسار سے 60، تھانہ بھارہ کہو سے 20، تھانہ رمنا سے 25پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ۔

 یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی سے اراکین کی گرفتاریاں، رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر زرقا کا بڑا اہم بیان آگیا

اس کے علاوہ اسلام آباد کے تھا نہ لوئی بھیر سے 35،س نگجانی سے 45 اورتھا نہ ترنول پولیس نے 42 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کر لئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *