این-25 پر فتنۂ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ، 9 دہشتگرد جہنم واصل

این-25 پر فتنۂ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ، 9 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے  25 ہائی وے جھاو کراس اور کرارو کے درمیان روڈ بلاک کر کے بھتہ وصول کرنے والے 9 دہشت گرد جہنم واصل کردیے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔

مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے این-25 پر جھاو کراس اور کرارو کے درمیان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں روڈ بلاک کر کے مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے والے فتنۂ الہندوستان کے دہشت گرد موجود تھے۔

شدید کارروائی کے دوران 9 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی ہوئے,  آپریشن نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : زیارت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، 15 دہشتگرد جہنم واصل

وطن کے دفاع میں لڑتے ہوئے پاکستان کے 3 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ کچھ زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ کارروائی اس عزم کا واضح اظہار ہے کہ عوام کی جان و مال، شاہراہوں کے تحفظ اور بلوچستان کے امن کو یرغمال بنانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا،  ریاستی ادارے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھیں گے۔

editor

Related Articles