بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی فتنۂ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کیخلاف بڑی کارروائی ، 38 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی فتنۂ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کیخلاف بڑی کارروائی ، 38 دہشتگرد جہنم واصل

زیارت اور این 25 واقعے کے بعد فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب تک 38 دہشت گردوں کو جہنم بھیج دیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔

 این  25 ہائی وے جھاو کراس اور کرارو کے درمیان روڈ بلاک کر کے بھتہ وصول کرنے والے 38  دہشت گرد جہنم واصل کردیے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، باقی کی تلاش جاری ہے ۔

مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے این-25 پر جھاو کراس اور کرارو کے درمیان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں روڈ بلاک کر کے مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے والے فتنۂ الہندوستان کے دہشت گرد موجود تھے۔

شدید کارروائی کے دوران دہشت گرد جہنم واصل جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی ہوئے،  آپریشن نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : زیارت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، 15 دہشتگرد جہنم واصل

یہ کارروائی اس عزم کا واضح اظہار ہے کہ عوام کی جان و مال، شاہراہوں کے تحفظ اور بلوچستان کے امن کو یرغمال بنانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا،  ریاستی ادارے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھیں گے۔

editor

Related Articles