ٹرمپ نے ایران کیساتھ جنگ بندی ختم کرنے کا بڑا اعلان کر دیا

ٹرمپ نے ایران کیساتھ جنگ بندی ختم کرنے کا بڑا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے ساتھ ہونے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) اور جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے ان کے اس بیان سے دونوں ممالک کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی ہوئی کشیدگی مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترکیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں ایران کے ساتھ ایم او یو ختم ہو چکا ہے ایران کے ساتھ جنگ بندی بھی ختم ہو گئی ایرانیوں سے ڈیل نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانیوں کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو وہ انہیں استعمال کرتے میں ایران کے ساتھ اپنا وقت ضائع کرنا نہیں چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کو ایران کا تگڑا جواب، امریکا کے 85 اہداف کو نشانہ بنایا گیا،پاسداران انقلاب

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خزانہ بیسنٹ کو کہا ہے کہ اسپین کے ساتھ تمام تجارت منقطع کر دیں۔ میں اسپین کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کرنا چاہتا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیٹو نے ایران کے خلاف ہماری مدد نہیں کی گرین لینڈ اور ایران کے معاملے پر نیٹو سے خوش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نیٹو میں غیر منصفانہ سلوک کا سامنا ہے ہم اسے غیر متناسب طور پر ادائیگی کرتے ہیں میں نیٹو سے ناراض ہوں۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد رعایت محدود کر دی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ایران پہلے ہی امریکا پر مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر چکا ہے ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے جنوبی ایران پر حملوں نئی پابندیوں اور دیگر اقدامات کے ذریعے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ تہران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

 ٹرمپ کے تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جس کے اثرات مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی صورتحال عالمی توانائی کی منڈیوں اور خام تیل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

editor

Related Articles