پاکستان نے زمبابوے کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں57 رنز سے شکست دیدی ۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرتے ہو ئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے ، جس کے تعقاب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 108 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور اسے 57 رنز سے شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے طیب طاہر 39 اور عرفان خان 27 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ عثمان خان نے 39 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ صائم ایوب 24 ، عمیریوسف 16 اورکپتان سلمان آغانے 13رنز کر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور رچرڈ گراوا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ویلنگٹن مساکاڈزا اور ریان برل نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ اُس موقع پر ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتنا چاہتے ہیں، سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اچھا موقع ہے۔
پاکستانی اسکواڈ : کپتان سلمان علی آغا سمیت صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔