پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج لگتا نظر نہیں آرہا :  فیصل واوڈا

پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج لگتا نظر نہیں آرہا :  فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے تحریک انصاف پرپابندی اور خیبرپختونخوا میں گورنرراج لگتے نظر نہیں آرہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے  کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کی مارکیٹنگ ٹیم ہے ان کوسہولت دیتی آئی ہے،حکومت نے احتجاج سے درست طریقے سے نہیں نمٹا، سات عورتوں کا گینگ ہے جو عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا چاہتا ہے جو مرشد ہے وہی بانی پی ٹی آئی کی تباہی کا ذمہ دار اور ضامن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جو لوگ ڈیل کے تحت باہر آئے ہیں وہ ڈیل سے باہر جائیں گے تو پھر حراست میں بھی جائیں گے، دھرنے سے سب سے پہلے بشری بی بی اور گنڈاپور بھاگے، بشری بی بی جان دینے کو تیار تھیں مگر فوٹیج آگئی کہ وہ ٹہلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ رہی ہیں۔

سابق وزیر فیصل واوڈا کہنا تھا کہ بشری بی بی جب عمران خان کی زندگی میں آئیں، اس کے بعد وہ گھڑی چور، مار دھاڑ پر یقین کرنے والے اور اداروں کے خلاف ہوئے، بانی پی ٹی آئی پر کرپشن نہیں بلکہ ان کی بیوی پر کرپشن کے الزام لگے، کرپشن کے فائدے گدھ ، گوگی گینگ اور ان کے بچوں نے حاصل کیے تھے، پی ٹی آئی میں بانی ہی سب کچھ ہیں یہ حقیقت ہے، اگربانی نے کہا ڈی چوک آنا ہے تو بیوی اور گنڈاپور کیوں بھاگے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *