اقبالؒ کے افکار پر عمل ہی ترقی کی ضمانت، صدر ، وزیر اعظم کا شاعر مشرق کو خراج عقیدت

اقبالؒ کے افکار پر عمل ہی ترقی کی ضمانت، صدر ، وزیر اعظم کا شاعر مشرق کو خراج عقیدت

یومِ اقبال کے موقع پر ملکی قیادت کی جانب سے شاعرِ مشرق کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے، جہاں ان کے افکار کو آج کے دور میں بھی قوم کے لیے رہنمائی کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کی فکر ایک منصفانہ، انسان دوست اور مستحکم معاشرے کی تشکیل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تصورِ خودی اور سماجی انصاف ایک مضبوط اور خود کفیل پاکستان کے قیام میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

ان کے مطابق اقبالؒ کے افکار نہ صرف فرد کی اصلاح کرتے ہیں بلکہ ایک متوازن اور عادلانہ نظام کی بنیاد بھی فراہم کرتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں قوم کی جانب سے علامہ اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم محسن اور فکری رہنما تھے۔

انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے خودی، عمل، ایمان اور فکری آزادی کا ایسا پیغام دیا جس نے ایک محکوم قوم کو بیداری اور خود مختاری کی راہ دکھائی۔

 یہ بھی پڑھیں :مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ پیدائش، پُر وقار تقاریب کا انعقاد، مزار پر گارڈز کی تبدیلی

وز یر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھی اقبالؒ کی تعلیمات غیر معمولی اہمیت کی حامل ہیں اور قوم کو اتحاد، علم اور شعور کے ذریعے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقبالؒ نے محبت، اخوت اور بیداری ملت کو زندگی کا مقصد قرار دیا اور انہی اصولوں پر عمل کر کے ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت کے لیے ایک مضبوط فکری اساس فراہم کرتے ہیں اور ان کی تعلیمات پر عمل ہی ترقی و استحکام کی ضمانت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *