کن آئی فونز پر مئی 2025 کے بعد واٹس ایپ نہیں چلے گا؟

کن آئی فونز پر مئی 2025 کے بعد واٹس ایپ نہیں چلے گا؟

اگر آپ 10 یا 11 سال پرانا آئی فون استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے ورنہ بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق مئی 2025 سے واٹس ایپ کچھ پرانے آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کر دے گا۔ اس وقت آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کا آپریٹنگ سسٹم درکار ہے لیکن جلد ہی آئی او ایس 15.1 یا اس کے بعد کے ورژن والے آئی فون ماڈلز پر ہی واٹس ایپ کام کرے گا۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ کی رفتار کے مسائل تین ماہ کے اندر حل ہونے کا امکان ہے، چئیرمین پاشا

اس تبدیلی کا اثر خاص طور پر آئی فون 5 ایس، آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کے صارفین پر پڑے گا کیونکہ ان ماڈلز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔ یہ ماڈلز فی الحال آئی او ایس 12.5.7 ورژن پر کام کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ آئی فون 6 ایس یا اس کے بعد کے ماڈلز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو آئی او ایس 15 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جا رہا ہے، جس کے لیے جدید آپریٹنگ سسٹمز سے ہم آہنگ نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے 24 اکتوبر 2022 کو آئی او ایس 10 اور 11 پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کر دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *