رمضان المبارک کے آغاز میں تین ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا

رمضان المبارک کے آغاز میں تین ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا

پاکستان میں رمضان المبارک کےآغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔

ماہ جماد الثانی کے آغاز کے بعد رمضان کی آمد میں تین ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی نے رمضان المبارک کے چاندسے متعلق پیش گوئی کر دی ہے۔ سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کا آغاز غالباً یکم مارچ 2025 سے متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو لیک، پی ٹی آئی رہنما اور عمران ریاض خان کیلئے نامناسب الفاظ کا استعمال

تاہم رمضان کے آغاز کی حتمی تاریخ چاند کے نظر آنے پر منحصر ہوگی، جس کا اعلان چاند دیکھنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی طرف سے کیا جائے گا۔

یوں پاکستان میں بھی رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ 2 مارچ 2025 ہے۔ تاہم پاکستان میں رمضان المبارک کےآغاز کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *