پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پنجاب کے مختلف شہروں منڈی بہائوالدین ، پھالیہ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ،زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے منڈی بہاؤالدین، ملکوال، پھالیہ اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ، سونامی الرٹ جاری، ساحلی علاقے خالی کرنے کا حکم

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور مرکز جہلم کے جنوب مغرب میں 58 کلو میٹر دور تھا۔  زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور ہنگامی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles