شام میں اقتدار کی پُرامن منتقلی چاہتے ہیں : امریکا

شام میں اقتدار کی پُرامن منتقلی چاہتے ہیں : امریکا

امریکا شام میں اقتدار کی پُرامن منتقلی چاہتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس قومی سلامتی جان کربی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن شام میں 1974ء کے امن معاہدے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا۔ شام کا مستقبل امریکا کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہماری تمام تر توجہ شمال مشرقی شام پر ہے، ہمارافریقین سے مطالبہ ہے کہ وہ امن معاہدے کا احترام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس ایک لاکھ 11ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبورکرگیا

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں شامی عوام کی اُمیدیں اور توقعات پوری ہوں، حالیہ دنوں میں شامی گروپوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی، داعش کو شام کی صورت حا ل کا فائدہ اٹھانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بی پی ایل اور لنکا ٹی 10لیگ کیلئے 10 پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری

editor

Related Articles