چین کی جدید یونیورسٹی، پاکستانی طلباء کے روشن مستقبل کی ضمانت

چین کی جدید یونیورسٹی، پاکستانی طلباء کے روشن مستقبل کی ضمانت

ارمچی میں قائم شنکیانگ میڈیکل یونیورسٹی اس وقت پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد کو تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے، جہاں خواتین طالبات بھی نمایاں طور پر شامل ہیں۔

یونیورسٹی میں پاکستانی طلباء کو مختلف اسکالرشپس دی جا رہی ہیں جن میں فیس، رہائش اور دیگر تعلیمی اخراجات شامل ہوتے ہیں، جس سے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا نسبتاً آسان ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین سے تعلقات نسلوں پر محیط،عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ،آصف زرداری 

آٹھ سو کے قریب پاکستانی طلباء زیر تعلیم

یونیورسٹی میں اس وقت تقریباً 800 پاکستانی طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں 50 سے زائد خواتین طالبات بھی شامل ہیں۔ یہاں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور مائیکرو بایولوجی جیسے اہم شعبوں میں تعلیم دی جاتی ہے۔

پی ایچ ڈی اسکالر کی رائے

پاکستان سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر نجیب اللہ نے بتایا کہ وہ 2011 سے یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یونیورسٹی کا تعلیمی معیار نہایت بہتر ہے اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایک پاکستانی گاڑی کی قیمت میں 3 جدید چینی الیکٹرک کاریں ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

طالبہ ڈاکٹر اقراء کا تجربہ

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی طالبہ ڈاکٹر اقراء نے بتایا کہ وہ یہاں سائیکالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری اسکالرشپ پر حاصل کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق زبان کے مسائل کے علاوہ تمام سہولیات موجود ہیں اور ماحول محفوظ اور تعلیمی لحاظ سے سازگار ہے۔انہوں نے پاکستان کے دیگر طلباء کو بھی مشورہ دیا کہ اگر موقع ملے تو یہاں ضرور تعلیم حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں :پاک چین دوستی کے نئے افق، صدر زرداری کی موجودگی میں 3 اہم ترین معاہدوں پر دستخط

شنکیانگ میڈیکل یونیورسٹی کو چین کی جدید اور اعلیٰ معیار کی یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہےجہاں ریسرچ اور میڈیکل اسٹڈیز کے لیے جدید لیبز اور تعلیمی سہولیات دستیاب ہیں۔یہ ادارہ صرف تعلیم تک محدود نہیں بلکہ پاکستانی طلباء کے لیے ایک مضبوط مستقبل کی بنیاد بن رہا ہے۔ یہاں حاصل ہونے والی ڈگری اور تجربہ نہ صرف عالمی سطح پر مواقع کے دروازے کھولتا ہے بلکہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی تعاون کو بھی مزید مضبوط کر رہا ہے۔

 

Related Articles